راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے والے اس پر دہشتگردی کے پرچے بنوا رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے والے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور سٹیبلشمنٹ کو مدد کے لیے پکاررہے ہیں، عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ رہی ہیں، نوا زشریف کو بھی سمجھ آ چکی ہے کہ اپنے اقتدار کیلئے شہباز شریف کس حد تک جا سکتے ہیں ، ستمبر کا مہینہ ستمگر ہوگا ۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ووٹرز سیلاب میں مر رہے ہیں جبکہ ووٹ لینے والے اسلام آباد میں مزے لوٹ رہے ہیں ، آئی ایم ایف کا لیٹر آف انٹینٹ عام کیا جائے تاکہ عوام کوآنے والے عذاب سے متعلق علم ہو سکے ۔