اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حال ہی میں کچھ عرصہ کے دوران آڈیو لیکس نے سیاست میں ہنگامہ برپا کر رکھاہے جبکہ عمران خان تو انہیں رکوانے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں ۔آج عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ دو بجے آنے والا ہے اور اس اہم موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویز خٹک کی آڈیو لیک ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں وہ عمران خان کی ممکنہ نااہلی کے بعد کے لائحہ عمل پر رہنماﺅں سے بات کر رہے ہیں ، آڈیو لیک میں وہ پشتو زبان میں ورکرز کو عمران خان کی نااہلی کی صورت میں سخت احتجاج کی ہدایت کر رہے ہیں ۔ مبینہ آڈیو میں پرویز خٹک کہہ رہے ہیں کہ ” تمام کارکنان اس بارے میں جانتے ہیں کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آ رہاہے ، اگر عمران خان بچ جاتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے لیکن اب فیصلہ ہمارے خلاف آتا ہے تو تمام اضلاع میں بھر پور احتجاج کیا جائے ۔“مبینہ آڈیو میں پرویز خٹک کی جانب سے کارکنا ن کو سڑکیں بلاک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔۔
پرویز خٹک کی آڈیو لیک
اگر توشہ خانا کا فیصلہ حق میں آیا تو ٹھیک اگر فیصلہ خلاف آیا تو ہر ضلع میں بھرپور احتجاج کیا جائے pic.twitter.com/LX92KDj0SP
— Coordinator To President PML-N Youth Wing Sindh (@CrdntrAhsnZbair) October 21, 2022