81
لاہور(این این آئی)مشیر اطلاعات و داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے جانبدارانہ رویہ سے اپنی ساکھ کھو رہا ہے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا عوامی مینڈیٹ چھیننے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔تحریکِ انصاف کے خودداری اور حقیقی آزادی کے بیانیے کو ہر طبقے نے سراہا اور سپورٹ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں عوام کے متوقع سیلاب سے امپورٹڈحکومت پہلے ہی خوفزدہ ہے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کیے گئے وفاقی حکومت اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا بند کرے۔