پاکستان میوزِک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی سیٹھی کی’ٹائم 100 گالا‘ میں منفرد انداز میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
علی سیٹھی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’ٹائم 100 گالا‘ سے اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’ٹائم 100 گالا‘ کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
ان کی اس انسٹاگرام پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
دراصل گلوکار نے ’ٹائم 100 گالا‘میں شرکت کرنے کے لیے جس لباس کا انتخاب کیا ہے وہ کافی عجیب و غریب ہے۔
ایک صارف نے علی سیٹھی کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے گلوکار کو پاکستان کا رنویر سنگھ قرار دے دیا۔
ایک اور صارف نے گلوکار کا موازنہ بھارتی اداکارہ سونم کپور سے کردیا۔