لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں راجہ بشارت نے انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں سے عام شہریوں کی ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا ۔
نجی ٹی وی ” جیو نیوز” کے مطابق اجلاس میں لاہور آنے والی انگلش کرکٹ ٹیم اور میچز کی سکیورٹی سے متعلق غور کیا گیا ، کمیٹی نے مہمان کھلاڑیوں سے ہوٹل میں عام لوگوں کے ملنے جلنے پر تشویش کا اطہار کیا اور سکیورٹی مزید سخت کرنے پر اتفاق کیا ۔ وزیر اخلہ ہاشم ڈوگر نے ہدایت کی کہ مہمان ٹیم کیلئے طے شدہ سکیورتی پروٹوکول پر ہر صورت میں عمل کیا جائے۔
کابینہ کمیٹی نے لاہور میں 6 اکتوبر سے پاکستان جونیئر لیگ کے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر بھی گفتگو کی ۔