پاکستانی تاریخ میں سب سے بھاری بھرکم بجٹ سے بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کے بعد ایک اور ’مولا جٹ‘ سامنے آگئی۔
فلم ’مولا جٹ‘ کے ریلیز ہونے کے بعد وسیم اکرم اور شعیب ملک کی بھی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
مزے کی بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو جیو نیوز کے ہی ایک گیم شو کی ہے جس میں اِن دونوں کھلاڑیوں نے 2017ء میں میزبانی کی تھی۔
یہ ویڈیو بھی 2017ء میں نشر ہونے والے گیم شو کے پروموشن کی ہے جس میں شعیب اختر اور وسیم اکرم ’مولا جٹ‘ اور ’نوری نت‘ بنے ہوئے ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین یہ پرانی ویڈیو دیکھ کر حال ہی میں ریلیز ہونے والی مولا جٹ اور جیو کے گیم شو کے پرومو پر میمز بنا رہے ہیں۔
میمرز کا وسیم اور شعیب کی یہ ویڈیو دیکھ کر کہنا ہے کہ کہیں ہم سینما میں غلط مولا جٹ تو نہیں دیکھ آئے۔