بالی ووڈ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ایکتا کپور نے وضاحت کی ہے کہ ان کی نئی فلم ‘ایک ولن ریٹرنز’ کسی فلم کی نقل نہیں ہے نا ہی پہلے کسی اور زبان میں ریلیز ہوئی ہے۔
حال ہی میں ایکتا کپور نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمال آر خان کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
کمال خان کا کہنا تھا کہ ‘اک ولن ریٹرنز’ کسی کورین فلم کی نقل ہے۔
پچھلے مہینے جب ‘ایک ولن ریٹرنز’ کا ٹریلر جاری ہوا تو کمال خان نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی ‘ایک ولن’ اور اس کا نیا تیار ہونے والا سیکوئیل دونوں ہی کورین فلموں کی کاپی ہیں۔
ایک ولن ریٹرز 29 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں ارجن کپور، جان ابراہم، دیشا پٹانی اور تارا سوتاریا نے اداکاری کی ہے۔