پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار مرزا گوہر رشید کو مداحوں نے ’لکی چارم‘ قرار دے دیا ہے۔
مرزا گوہر رشید جوکہ اپنی نئی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی دنیا بھر میں باکس آفس پر کامیابی کی وجہ سے میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کا اداکار کی فلم میں بطور ’مکھا نت‘ شاندار اداکاری کے بارے میں تبصرے کرتے ہوئےکہنا ہے کہ جس فلم میں مرزا گوہر رشید ہو وہ فلم بلاک بسٹر ہوجاتی ہے، یہ لڑکا تو پاکستانی فلم انڈسٹری کا ’لکی چارم‘ ہی بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘جس میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، 1979ء کی نامور کلاسک پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے۔
بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے ریلیز کے بعد جہاں پاکستان میں بہت سے ریکارڈ توڑے اور نئے تاریخی ریکارڈ بنائے، وہیں مبینہ طور پر بین الاقومی سطح پر برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کی تمام پنجابی اور ہندی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یاد رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سے قبل مرزا گوہر رشید کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ نے بھی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔