6
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرلی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی پی 97 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار علی افضل ساہی 65 ہزار 65 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار اجمل چیمہ 52 ہزار 16 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: یہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے، سرکاری اور حتمی نتیجہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔