اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے جلد احتجاج کی کال کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لیڈرز کو پارٹی پالیسیوں پرعمل کرنا لازم ہے، کوئی پارٹی لیڈر مجھے بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے۔
نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کے اجلاس سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ مجھے تمام تنظیمیں فعال چاہئیں اور پارٹی پالیسی پرعمل درآمد کیلیے شیریں مزاری کو مانیٹر مقرر کیا گیا ہے ،عمران خان نے حکومت کے کسی بھی غلط ایکشن پر بیک وقت میڈیا اور سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جوپارٹی پالیسی پرعمل نہیں کرے گا وہ کور کمیٹی کا حصہ نہیں ہو گا۔