لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پنڈیاں بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے کا مزدا ٹرالر نے مسافر وین کو ٹکر مار دی جس سے چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ مزدا ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا ۔
ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران شاہ کے مطابق وین کو ٹکر مارنے والے مزدا ڈرائیور کو موٹروےپولیس نے گرفتار کر لیا، موٹروے پولیس نےگرفتار ڈرائیور کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا، حادثے میں زخمی افراد کو موٹروے پولیس نے فوری طور پر پنڈی بھٹیاں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق آئی جی موٹر ویز خالد محمود نے کہا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف بلاامیتاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، موٹروے پولیس روڈ یوزرز سے اپیل کرتی ہے نیند پوری کرکے سفر کا آغاز کریں۔
خیال رہے کہ شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والا خاندان سرگودھا سے جنازہ میں شامل ہونے کے بعد واپس گھر کی جانب رواں دواں تھا کہ اسی دوران سکھیکی انٹر چینج کے قریب مسافر وین کا ٹائر پنچر ہوگیا، جس کی تبدیلی کے دوران مسافر وین کا ڈرائیورسڑک کنارے وین کو پارک کر کے گاڑی کا ٹائر بدل کر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے وین کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں2خواتین زخمی بھی ہوئیں۔