جیو فلمز کی پیشکش فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کی ریلیز سے پہلے ہی مداحوں کی توقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
پیر کو ایٹریئم سینما میں منعقد ہونے والی فلم کی نجی اسکریننگ میں فلم بینوں نے اداکار فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی شاندار پرفارمنس کی خوب تعریفیں کی ہیں۔
ایک مداح نے فواد خان کے کردار مولا جٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’آپ فواد خان کو اس فلم میں جس انداز میں دیکھیں گے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا‘۔
ایک اور مداح نے کہا کہ ’اداکاری اور فلم کی ہدایتکاری یقیناً ناظرین پر بہت گہرا اثر چھوڑے گی‘۔
ایک مداح نے حمائمہ ملک کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’حمائمہ ملک نے دارو کے کردار کو جس طرح نبھایا ہے آپ کو دارو سے محبت ہوجائے گی‘۔
ایک مداح نے تو یہ پیش گوئی کردی کہ’مجھے یقین ہے کہ فلم باکس آفس پر 200 کروڑ روپے سے بھی زیادہ کا بزنس کرے گی‘۔
یاد رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 13 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔