10
شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت آج کل چھٹیاں منانے کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچے ہوئے ہیں۔
دونوں نے مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے ایک منظر پر پوز دے کر تصویر بنوائی۔
تصویر میں شاہد کپور میرا راجپوت کا ہاتھ تھامے کھڑے ہیں اور دونوں کے چہروں پر دلفریب مسکراہٹ ہے۔
خیال رہے کہ جس منظر کی نقل شاہد اور ان کی اہلیہ نے کی اس پر 1995 کی فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول نے اداکاری کی تھی۔
چند روز قبل ہی شاہد اور میرا نے اپنی شادی کی ساتویں سالگرہ منائی تھی اور انسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔