بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ممبئی فلم نگری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو ان کی 80ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
اس موقع پر شاہ رخ خان نے عہد ساز اداکار کے نام ایک محبت و عقیدت پر مبنی پوسٹ شیئر کی۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن منگل 11 اکتوبر کو 80 برس کے ہوگئے۔
کنگ خان نے اپنی پوسٹ میں اس ایک چیز کا بھی انکشاف کیا جو انہوں نے عظیم انسان، سینیئر اداکار، سپر اسٹار، باپ اور سپر ہیومن سے حاصل کیا۔
ان کے مطابق وہ کہتے ہیں کہ کبھی پیچھے نہ ہٹنا بلکہ سیکھنا، دوبارہ اٹھنا اور بار بار کوشش کرنا ہمیشہ۔ آپ ہمیشہ صحت مند رہیں اور ہمارے پوتوں نواسوں کو بھی تفریح فراہم کریں۔ سر آپ کے لیے میرا خلوص اور محبت۔
اس موقع پر شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن کے ساتھ ایک پرانی ویڈیو کلپ بھی پوسٹ کی جس میں دونوں یہ کہتے نظر آرہے ہیں، ایک دوسرے سے کرتے ہیں پیار ہم۔