پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ادکارہ کومل عزیز خان فیروز خان اور علیزے سلطان کے حالیہ تنازع کے تناظر میں نوجوان لڑکیوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنی تمام خواتین مداحوں کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ ہم سب کو بہترین ہمسفر ملے، مگر براہ کرم پہلے اپنی تعلیم مکمل کرکے ڈگری حاصل کریں، اپنا مستحکم کیرئیر بنائیں اور کچھ جمع پونجی جوڑیں۔
سوشل میڈیا صارفین ان کے اس پیغام کو ناصرف سراہا رہے ہیں بلکہ ان سے متفق ہیں اور ان کی بات کی تائید بھی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
جبکہ کچھ صارفین کا کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بعض اوقات ان سب چیزوں کے باجود بھی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے، جس کی اصل ذمہ دار عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ سارہ انعام بااختیار تھی لیکن اس کے ساتھ پھر بھی بُرا ہوا، صحیح وقت ہے کہ بچوں کی پرورش میں یہ باتیں شامل کی جانی چاہئیں کہ وہ جس کسی سے بھی شادی کریں سو بار سوچ سمجھ کر کریں۔
انہیں شادی سے پہلے ایک دوسرے کو جاننے اور سوال پوچھنے کی اجازت ملنی چاہئے تاکہ سامنے والے کی ذہنی سطح کا اندازہ لگایا جاسکے۔ آخر کار یہی اہم ہے۔