افسانوی سیریز ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کی پہلی قسط نے گزشتہ روز غیر ملکی میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچادیا۔
امریکا میں نشر ہونے والی اس سیریز کے نشر ہوتے ہی مذکورہ چینل کی ایپلیکیشن ڈاؤن ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً 3 ہزار صارفین کو سیریز دیکھنے میں مشکلات کا سامنا رہا جس کے باعث شائقین مایوس نظر آئے۔
مایوس شائقین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر شکایاتوں کی بوچھاڑ کردی۔
واضح رہے کہ ٹیلی وژن سیریز جارج مارٹن کی ناول سیریز اے سونگ آف آئس اینڈ فائر پر مبنی ہےجس میں قدیم دور کی مکمل دنیا پیش کی گئی ہے ۔
ہاؤس آف ڈریگن مشہور زمانہ سیریز گیم آف تھرونز کا پریکوئل ہے۔ گیم آف تھرونز بھی امریکی میڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی سیریز تھی۔
دنیا بھر کے فلم بینوں نے سیریز کو پہلے ہی بلاک بسٹر قرار دے دیا تھا۔