1
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے نقاد کمال راشد خان المعروف کے آر کے کو آج ممبئی کے اسپتال لے جایا گیا، انہوں نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔
کے آر کے کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا، یہ گرفتاری ان کی سنہ 2020 میں کی گئی چند متنازع ٹوئٹس کی وجہ سے ہوئی۔
انہیں دبئی سے ممبئی ایئرپورٹ پہنچتے ہی گرفتار کیا گیا، عدالت نے انہیں 14 دن کے ریمانڈ پر جیل بھیجا۔
خواتین کے قومی کمیشن نے پولیس سے کہا ہے کہ کمال راشد خان کے خلاف خواتین سے متعلق نازیبا گفتگو کرنے کا مقدمہ بنایا جائے۔