امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن نے مداحوں سے اپنے ایک اسٹاف ممبر کے اہلِ خانہ کی مالی امداد کرنے کے لیے اپیل کی ہے۔
جینیفر اینسٹن نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے شو کے ایک کیمرہ مین گنر مورٹینسن کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’اس پچھلے ہفتے ہم نے اچانک گنر مورٹینسن کو کھو دیا جو کہ ہمارے (دی مارننگ شو) کے سیٹ کی روشنی تھے‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’بطور کیمرہ اسسٹنٹ وہ اپنے کام میں بہت ماہر تھے‘۔
آخر میں اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’گنر مورٹینسن کی اہلیہ اور 2 سالہ بچے کی اس مشکل وقت میں مدد کرنے کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے اُٹھائے گئے اقدام میں مدد کریں‘۔