کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں کوئٹہ میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں تین خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طوفانی بارشوں سے درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا ، بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، سریاب میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے، مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ڈیم کے قریب دو بچسیاں برساتی پانی میں بہہ گئیں ۔
حادثات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ۔ دوسری جانب کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ادھر گلی گوہر آباد میں بارش سے 40 خاندان متاثر ہوئے ۔