لاہور (آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی 89 کالعدم تنظیموں پر عیدالضحی کے موقع پر قربانی کے کھالیں اور نقد رقم موصول کرنے پر پابندی عائد کردی. یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے پہلے سے موجود فہرستوں میں شامل کالعدم تنظیموں کو عیدالاضحی کے موقع پر ہر قسم کے کیمپ لگانے سے روک دیا جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور آفس نے کالعدم تنظیموں کی از سر نو فہرست کی تیاری کا آغاز بھی کردیا .واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے چندہ مانگنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے عیدالضحیٰ پر قربانی کی کھالیں موصول کرنے اور چندہ مانگنے کی حوصلہ شکنی کی جائے اور تنظیموں کی جانب سے بلیک میل کئے جانے پر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔