للیت مودی نے حال ہی میں یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ملکہ حسن سشمیتا سین کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ اعلان کرتے ہوئے للیت مودی نے اپنی اور سشمتا کی چند تصاویر شیئر کی تھیں جنہیں دیکھ کر کئی مداح خوش ہوئے تو کئی کے دل ٹوٹ گئے تھے۔
معروف بھارتی کامیڈین تنمے بھٹ نے ایک ایسی حرکت کی جس سے سوشل میڈیا زعفران زار ہو گیا۔
تنمے نے للیت مودی کی اپ لوڈ کی گئی ایک تصویر کی نقل کی، وہ صوفے پر لیٹے ہوئے ہیں اور ان کے دوست نوید ساتھ ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔
تنمے اور نوید ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ رہے ہیں جیسے للیت اور سشمتا ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے۔
تنمے بھٹ نے کیپشن بھی للیت مودی کا دیا، بس آخر میں ذرا سی تبدیلی کردی، انہوں نے لکھا کہ نئی شروعات، نئی زندگی، لیکن ہم دونوں صرف فلیٹ میں ایک ساتھ رہتے ہیں۔