اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ "پیپلزپارٹی کے مہا گرو آصف زرداری صاحب ن لیگ کا تختہ ٹھونک کر خود دبئی بیٹھے ہیں "، آج آصف علی زرداری صاحب کی سالگرہ ہے ، اللہ انہیں زندگی دے مگر اقتدار نہ دے کیونکہ سندھ والوں کا پہلے ہی برا حال ہے ۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ہونے والے 20 افراد میں سے 18 نے دوبارہ الیکشن لڑا جن میں سے 16 کو یقینی شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ 17ویں کا معاملہ زیر سماعت ہے ، کوئی بھی جمہوری ملک ہوتا تو وہ کہتا کہ جو بھی پارٹی الیکشن جیتی ہے ، جس کی اسمبلی میں اکثریت ہے وہ حکومت بنائے لیکن ان لوگوں نے یہاں بہت گند ڈالا ہے ، انہوں نے سٹریٹجی اپنائی کہ سارا الزام عدلیہ پر ڈال دیں ، صرف عدالت میں لڑنا نہیں ہوتا کوئی تکنیک اور دلیل بھی ہوتی ہے ۔
فواد چودھری نے کہا کہ انہوں نے سٹریٹجک میڈیا بنائی تھی ، ان میں جو احمد لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جو کہ 14 صحافی انہں نے رکھے ہیں، اُنہوں نے پہلے بھی احمقانہ بیانیہ دے کر اِنہیں مروایا ، اب بھی مروا رہے ہیں ، اُنہوں نے اِن کو مشورہ دیا کہ ہے کہ آپ اپنی غیر مقبولیت کا کا سارا الزام عدلیہ اور فوج پر ڈال دیں ۔
فواد چودھری نے کہا کہ سندھ میں بارشوں نے صوبے کے عوام کا حشر نشر کر دیا ہے مگر سندھ بار کے صدر زرداری صاحب کی ایماء پر پنجاب حکومت کو بچانے کیلئے آگئے ، وہاں سندھ میں غریبوں کیلئے آواز اٹھانا دو بھر ہے ، اس کیس میں مختلف بارز کے رہنماؤں کا کردار بھی ایکسپوز ہوا ہے۔ متعدد بارز نے سپریم کورٹ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ، ہم نے اداروں کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کرنا ہے ، مجھے نہیں لگتا کہ اس کیس میں کوئی ابہام ہے ۔
فواد چودھری نے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے سیاست کے مسائل حل نہیں ہوتے یہ سیاستدانوں نے ہی حل کرنے ہوتے ہیں، ہمیں عام انتخابات کی طرف جانا چاہئے ، عدالتوں پر بوجھ نہیں ڈالان چاہئے ۔