روسی صدر پیوٹن نے ضم ہونے والے یوکرینی علاقے کرائیمیا کو روس سے ملانے والے واحد پُل پر دھماکے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔
صدر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دھماکے کی منصوبہ ساز اور معاون یوکرینی خفیہ ایجنسیز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں، یہ دہشت گردی کی کارروائی ہے جس کا مقصد انتہائی اہم انفرااسٹرکچر کو تباہ کرنا تھا۔
پیوٹن نے بتایا کہ پُل کو تباہ کرنے کا منصوبہ تیار کر کے پھر کارروائی کی گئی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل آبنائے کرچ پر بنے روس اور کریمیا کو ملانے والے پُل پر ددھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں اس کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا تھا۔
روس کرائیمیا روڈ اور ریل رابطہ پُل پر ٹرک دھماکے کے موقع پر کریمیا کی طرف جانے والی ٹرین میں ایندھن کے 7 ٹینک جل گئے تھے، جبکہ 3 افراد کی ہلاکت بھی سامنے آئی تھی۔