ہانگ کانگ میں کینٹوپ بوائے بینڈ مرر کے شو کے دوران اسکرین گرنے سے ایک ڈانسر شدید زخمی ہو گیا جبکہ 5 دیگر افراد کو بھی چوٹیں آئیں۔
وکٹوریہ ہاربر کے قریب ہانگ کانگ کولیزیم میں شو کے دوران اسٹیج کے عین اوپر ٹنگا دیو ہیکل پینل گرنے کا حادثہ پیش آیا ۔
اسکرین ڈانسر پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ کانسرٹ میں موجود ہزاروں لوگ اس حادثے سے صدمے میں مبتلا ہیں۔
ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو نے اس بینڈ کے باقی 8 شوز ملتوی کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسکرین کی کیبل ڈھیلی ہونے کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا۔