لبنان کے 89 سالہ عیسائی صدر مشعل عون کی مدت صدارت مکمل ہوگئی، جس کے بعد انہوں نے گزشتہ روز صدارتی محل خالی کر دیا۔
ملک میں شدید مالیاتی بحران جاری ہے، صدر کے استعفے کے بعد نگران کابینہ پر ذمہ داری آگئی ہے۔
نگران وزیراعظم گزشتہ چھ ماہ سے حکومت سازی کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہفتے کے روز خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے صدر مشعل عون کا کہنا تھا کہ ان کے صدارتی اختیارات محدود ہیں، جن سے معاشی بحران کا تدارک نہیں ہوسکتا۔
مشعل عون 2016 میں لبنان کے صدر بنے تھے، دورِ صدارت کے آخری دنوں میں انہوں نے امریکا کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ سمندری حدود سے متعلق تاریخی معاہدہ کیا۔
1975 سے 1990 کی خانہ جنگی میں وہ لبنان کی فوج کے کمانڈر تھے۔