115
ترک وزیر دفاع ہولوسی آکار کا کہنا ہے کہ اناج معاہدے کی معطلی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے، آج اس سلسلے میں روسی ہم منصب سے بات ہوگی۔
ترک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ معاہدہ معطل کرنے سے کسی فریق کو فائدہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ روس گذشتہ ہفتے یوکرین سے اناج برآمد کرنے کے معاہدے سے دستبردار ہوا ہے۔
اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں یوکرین اناج برآمدگی معاہدہ اس سال 22 جولائی کو ہوا تھا، یوکرین اناج برآمدگی معاہدہ کی مدت وسط نومبر میں ختم ہونا تھی۔
اس معاہدے سے جنگ کے باعث یوکرینی بندرگاہوں سے رُکی ہوئی اناج برآمدگی ممکن ہوئی تھی۔