اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہاتھ نہ ملانے والا اب بات چیت کو بھی تیار ہے، یہ چار سال یں لیپ ٹاپ جیسا کوئی پروگرام نہ لا سکے ۔
نوجوانوں کی ترقی کے اقداات سے تعلق منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کی خدمت دوبارہ سے شروع کی ہے ۔ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ہمارے دور میں نوجوانوں کیلئے شاندار پروگرام ترتیب دیے گئے، میاں نواز شریف کی سربراہی میں یہ پروگرا م بڑی کامیابی سے تکمیل تک پہنچے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ ان پروگراموں میں شامل تھا جس کے تحت تعلیمی وظائف پورے پاکستان کے لائق طلبہ کو دیے گئے ۔ اس پروگرام میں ہزاروں بچے اور بچیاں شامل تھیں ۔ ان میں اکثر والدین کے سائے سے بھی محرو تھے۔ اس پروگرام نے لاکھوں گھرانوں کو بااختیار کیا،لیپ ٹاپ پروگرام کولوگ آج بھی یاد کرتے ہیں ، اس وقت کہا جاتا تھا کہ یہ نوجوانوں کو رشوت دی جا رہی ہے مگر آج لاکھوں بچے باعزت رزق کما رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا یہ قابل افسوس امر ہے کہ آج نوجوانوں نسل میں زہر بانٹا جا رہا ہے ، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ لیپ ٹاپ سے اچھا پروگرام متعارف کرایا جاتا ، ہم نے 600 طلبہ کو چینی زبان سیکھنے کیلئے چین بھجوایا ، ترک زبان پر عبور حاصل کرنے کیلئے بچوں کو ترکیہ بھجوایا ، یہ بچے آج سی پیک پراجیکٹ میں بطور مترجم کام کر ر ہے ہیں۔