کرائسٹ چرچ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیوزی لینڈ میں جاری سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش مد مقابل ہیں جہاں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 167 رنز بنائے۔
پاکستان کے اوپنر بلے باز محمد رضوان 50 گیندوں پر دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 52 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 25 گیندوں پر 22 رنز بنا کر مہدی حسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔محمد رضوان نے شان مسعود کیساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں سکور کو 94 کے ہندسے تک پہنچایا جہاں شان مسعود نسیم احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ، انہوں نے 22 گیندیں کھیل کر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے ۔
پاکستان کی تیسری 111 سکور پر گری ، جب حیدر علی صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،افتخار احمد نے 13،آصف علی نے 4 سکور بنائے ۔ محمد نواز 5 گیندوں پر 8 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2 ، حسن محمد ، نسیم احمد اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔