اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاق نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں سابق وزیر اعظم چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بریت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق وفاق نے ایڈووکیت جنرل اسلام آباد کے ذریعے چیئر مین پی ٹی آئی کی بریت کیخلاف اپیل کی ہے ،اپیل میں کہا گیا ہے کہ انسداد ہشتگردی عد الت نے 29اکتوربر 2020کو بریت کا فیصلہ سنایا تھا،فیصلہ قانو ن کیخلاف ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے ۔
رپورٹ کے مطابق اپیل میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا، پبلک پراسیکیوٹرز نے خلاف قانون عمران خان کی بریت کی حمایت کی جبکہ ٹرائل کورٹ نے عینی شاہدین کے بیانات کوبھی نظر انداز کر کے فیصلہ جاری کیا اورعمران خان کے ارتکاب جرم کے کافی دستاویزی اور ویڈیو شواہد رکارڈ پر ہیں ۔