اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور پہنچ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ صحافی عمران ریاض ، ارشد شریف، صابر شاکر ،سمیع ابراہیم اور دوسرے تمام صحافیوں جن پر ایف آئی آرز ہوئیں ان کو نہیں بھُولا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انشاللہ صوبے میں ہماری حکومت ان تمام جھوٹی ایف آئی آرز کے اخراج کے لئے اقدامات کرے گی ،ان صحافیوں کو ہمارا سلام۔
آج چئیرمین عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں۔
عمران ریاض ، ارشد شریف، صابر شاکر سمیع ابراہیم اور دوسرے تمام صحافیوں جن پر FIRs ہوئیں ان کو نہیں بھُولا جائے گا۔
انشاللہ صوبے میں ہماری حکومت ان تمام جھوٹی FiRs کے اخراج کے لئے اقدامات کرے گی
ان صحافیوں کو ہمارا سلام
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 28, 2022