واشنگٹن( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم کا ہے ، وہی فیصلہ کرینگے ۔
نجی ٹی وی ” دنیا نیوز” کے مطابق وزیر خارجہ نے فارن پالیسی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ارمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم کا ہے ، پاکستان کے تمام ادارے خود مختار ہیں ، جمہوریت آمریت سے ہمیشہ بہتر ہوتی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم بھی انڈیا سے مدد نہیں چاہتے ، انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی پیشکش کی بھی نہیں ، افغانستان کی جنگ سے تمام ہمسایہ ممالک متاثر ہوئے ، ہم پر امن اور مستحکم افغانستان چاہتے ہیں، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ، امریکہ سے تعلقات کو نئی سمت لے جانا چاہتے ہیں ۔