59
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریاستی اداروں کے خلاف گفتگو اور سرکاری کام میں مداخلت کے مقدمات میں لیگی رہنما کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی۔