7
نائیجیریا کے شہر لاگوس میں مسافر کشتی اُلٹ گئی۔ اس حادثے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔
لاگوس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایمرجنسی حکام نے بتایا کہ ڈوبنے والی کشتی پر موجود دیگر 16 افراد کی تلاش جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ طور پر اونچی لہریں کشتی اُلٹنے کا سبب بنی، کشتی پر موجود لوگوں نے لائف جیکٹس بھی نہیں پہنی ہوئی تھیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسافر کشتی میں قوانین کے خلاف رات میں سفر کر رہے تھے۔