7
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ترکیہ نے بھی پاکستان کی مدد کا اعلان کیا ہے۔
ترک کمیونی کیشن ڈائریکٹوریٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو ٹیلیفون میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے سیلاب زدہ پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح اس مشکل وقت میں پاکستان کے عزیز عوام کی ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔