معروف پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید نے ہیوسٹن میں منعقدہ کنسرٹ میں اپنی زبردست پرفارمنس سے موسیقی کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ہیوسٹن سے فرحان سعید کے کنسرٹ کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔
ان وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیوسٹن کے شوگر لینڈ ٹاؤن اسکوائر پر منعقد کیے گئے فرحان سعید کے کنسرٹ میں ہزاروں کی تعداد میں موسیقی کے مداحوں نے شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق ہیوسٹن میں ہونے والے فرحان سعید کے اس لائیو کنسرٹ میں اب تک کا تاریخی کراؤڈ جمع ہوا۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ کنسرٹ کے آغاز سے لے کر اختتام تک کراؤڈ مسلسل بڑھتا ہی رہا اور شوگر لینڈ ٹاؤن اسکوائر ایگزٹ کو ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑا، جبکہ اس علاقے کے آس پاس کی تمام پارکنگز بھی مکمل بھر گئی تھیں۔