77
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج سنائے گا. پی ٹی آئی نے فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں.
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کارکنوں کو ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہیں احتجاج کیلئے تیار رہنے کا کہا گیا ہے. پرویز خٹک نے کارکنوں سے کہا ہے کہ اگر فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے.
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آج دن دو بجے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنائے گا.