اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نےکہاکہ عمران خان کو تھریٹ آئی ہے جس کا حکومت سامنا کرے گی ، ماضی میں بھی عمران خان نے تھریٹ کا کہا مگر اس کے ثبوت نہیں ملے ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء عمران خان کو تحفظ فراہم کرینگے ۔
نیب کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ جب تک نیب موجود ہے تب تک یہ ملک نہیں چل سکتا ، نیب کا ادارہ سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال ہوا ہے ، سیاسی جوڑ توڑ نیب کی وجہ سے ہوتی رہے گی،نیب نے ملک کی تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا،نیب نے ملکی معیشت کوتباہ کیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کی ٹوپی اتاریں اور صدر کی ٹوپی پہنیں ، ملک کا صدر پارلیمان کی نفی کرنے پر مجبور ہے، صدر نے نیب ترمیمی بل دستخط کئے بغیر واپس کر دیا ، پوری پارلیمان کا منظور شدہ بل درست نظر نہ آنا سمجھ سے بالاتر ہے، کیا صدر مملکت نے کبھی چیئرمین کو بلا کر پوچھا کہ کن لوگوں پر کیا کیسز بنائے؟ ، نیب سے پچھلے 4 سال کی تفصیلات لینی چاہیے، نیب کا ہر کیس جھوٹا ہوتا ہے، صدر مملکت سے گزارش ہے کہ نیب کا ریکارڈ منگوا لیں۔
مزید :
اہم خبریں –قومی –