1
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی ،
دوران سماعت درخواست گزار ساجد کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا، شہری نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے پر عمران خان کی نااہلی کی استدعا کر رکھی ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنی بیٹی کا کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا ، جس پر انہیں نااہل کیا جائے ۔