بھکر (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب سے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرین کیلئے بھیجا جانے والا امدادی سامان ٹرک ڈرائیور نے راستے میں ہی فروخت کر دیا ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ سامان سے بھرے ٹرک میں منرل واٹر اور راشن سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل تھیں،ٹرک ڈرائیور نے سامان ڈی آئی خان پہنچانے کے بجائے راستے میں ہی تمام راشن فروخت کر دیا
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اور سامان خریدنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔