0
کریملن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سابق سویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچوف کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے۔
ماسکو سے کریملن ترجمان نے بتایا کہ صدر پیوٹن اپنے کام کے شیڈول کے باعث گورباچوف کی آخری رسومات میں نہیں جا سکیں گے۔
دریں اثنا خبر ایجنسی نے بتایا کہ دو روز قبل انتقال کر جانے والے گورباچوف کی آخری رسومات 3 ستمبر کو ہوں گی۔