4
میانمار میں جیل کے باہر ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 8 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق میانمار کے دارالحکومت ینگون کی انسین جیل کے باہر ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں قیدیوں سے ملنے کے لیے آنے والے 5 افراد اور جیل کے عملے کے 3 ارکان شامل ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ دھماکے کے وقت جیل کے باہر قیدیوں کو سامان دینے آنے والے افراد جمع تھے۔
دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
ینگون کی انسین جیل میانمار کی سب سے بڑی جیل ہے جس میں تقریباً 10 ہزار افراد قید ہیں، جن میں سے زیادہ تر سیاسی قیدی ہیں۔