نوابشاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ پر نواب شاہ پہنچے اور سکرنڈ میں پاک آرمی کی جانب سے قائم کردہ ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نواب شاہ کے دورے پر پہنچے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے ، سندھ میں 85 فیصد فصلیں تباہ ہو گئی ہیں ، آسمانی آفت کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ ممکن نہیں ۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ مخیر حضرات دل کھول کر امداد کریں ، کراچی والوں نے بھی سیلاب زدگان کی بہت مدد کی ہے ، ہنگامی صورتحال میں بیرونی قرضے معاف ہو جاتے ہیں ، میں اپنی جانب سے پانچ کروڑ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔