اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نماز عید کراچی میں ادا کی ، وزیر اعظم شہباز شریف نے عید کی نماز جاتی امرا رائیونڈ میں ادا کی ۔
ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نماز عید بنی گالہ میں ادا کی ، شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف زرداری نے نماز عید نواب شاہ میں ادا کی ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نماز عید گڑھی خدا بخش میں ادا کی ، وزیر اعظم اعلیٰ پنجاب نے نماز عید جاتی امرا ائیونڈ میں ادا کی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نےنماز عید کوئٹہ ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور میں نماز عید پڑھی۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کےنام پیغام میں کہا کہ قربانی اور ایثارکاجذبہ عالمگیر آفاقی تاثیررکھتاہے، کوئی قوم ایثاراورقربانی کےجذبےکےبغیرترقی نہیں کرسکتی ، کراچی:وطن عزیزمشکل حالات سےدوچارہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانیوں سمیت تمام امت مسلمہ کوعیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور کہا کہ قربانی کااصل مفہوم اللہ تعالیٰ کی اطاعت وفرمانبرداری ہے، اللہ تعالیٰ اپنےاطاعت گزاربندوں کی نیت دیکھ کراجرعطافرماتاہے، حضرت ابراہیمؑ کی سیرت کی پیروی میں ہی ہم سب کی نجات ہے، یتیموں،بیواؤں کی مددکرکےہم اس عظیم دن کاحق اداکرسکتےہیں، عیدپرمشکلات کےشکاربھائیوں اوربہنوں کی مددپرتوجہ دی جائے، سیلاب اوربارشوں سےمتاثرہ افرادکونہ بھولیں،ان کی بھرپورمددکریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان نسل عیدالاضحیٰ کےاصل مفہوم سےبہت کچھ سیکھ سکتی ہے ، نوجوان معاشرےمیں تحمل، برداشت، ایثار و قربانی کی عملی مثال بنیں، معاشرےمیں اپنےاخلاق واقدارسےحقیقی تبدیلی لائیں۔
اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ عیدسعیدہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے، عید کےدن رب العزت کےاحسانات پرکلمات شکر ادا کرتے ہیں، عیدپراہل کشمیروفلسطین کیلئےدست دعادرازکریں۔
بلاول بھٹوزرداری نے امت مسلمہ کوعید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوشیوں کاتہوارامت مسلمہ کوایک لڑی میں پروتاہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی امت مسلمہ کوعیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قربانی کاحقیقی فلسفہ رضائےالہٰی کاحصول ہے، مخلوق خداکی خدمت سےہی اللہ تعالیٰ کی رضاحاصل ہوتی ہے، یہی وہ عظیم پیغام ہےجوعید کی اصل روح ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے قوم کوعیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عیدکاتہوارہمیں ایک دوسرےکیلئےجینےکادرس دیتاہے، عیدالاضحیٰ عالم اسلام کیلئےخوشی کاسب سےبڑاتہوارہے، عیدالاضحیٰ کادن ہمیں ایثار،محبت واتفاق کادرس دیتاہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ تمام مسلمانوں کوعیدکی مبارکباد، عیدالاضحیٰ ایثاروقربانی کےجذبےکادن ہے۔