اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈاکٹر شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف کل اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف شہباز گل پر بیہمانہ تشدد کی مذمت کرتی ہے۔ ان پر جسمانی و ذہنی کیساتھ ساتھ جنسی تشدد کیا گیا، تشدد کسی بھی جماعت، فرد، طبقے کیلئے ناقابل قبول ہے اور یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی اس کی حمایت کرے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کیخلاف کل عمران خان کی قیادت مین چائنہ چوک سے ایف نائن پارک تک ریلی ہوگی۔ اس کے علاوہ کل پورے ملک میں شہباز گل پر تشدد اور صحافتی آزادی کا جیسے گلہ گھونٹا جا رہا ہے اس کے خلاف احتجاج ہوگا۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ ابھی عمران خان پمز میں شہباز گل سے ملاقات کریں گے اور بتائیں گے کہ پوری پارٹی شہباز گل کے پیچھے کھڑی ہے۔ انشاءاللہ یہ رات جلد ختم ہوگی اور اس رات کے آگے سحر ہے۔