3
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی سامنے آئی ہے، آج خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
"روزنامہ جنگ "کے مطابق برینٹ خام تیل 92 اور ڈبلیو ٹی آئی 86 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا ہے، گیس کی قیمت ایک فیصد اضافے سے 9 ڈالر 23 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی ریکارڈ سطح پر آگئی ہے ، واضح رہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ پاکستان میں پٹرول دن بدن مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔