3
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی 57 ویں سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے ان کی بیٹی سہانا خان نے والد کے ہمراہ ایک پرانی یاد گار تصویر شیئر کردی۔
سہانا خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر والد، اداکار شاہ رخ خان اور بڑے بھائی آریان خان کے ہمراہ بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میرے بیسٹ فرینڈ کو سالگرہ مبارک ہو‘۔
اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری کے آخر میں اپنے والد سے محبت کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان 1991ء میں گوری خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
اس معروف جوڑے کے 3 بچے آریان خان، سہانا خان اور ابراہم خان ہیں۔