8
بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن فیملی اور دوستوں کے ساتھ طویل چھٹیاں منانے کے لیے یورپ میں موجود ہیں۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فرانس میں گزاری گئی چھٹیوں کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
کریتی سینن نے اپنی بہن نوپور سینن اور والدین راہول سینن اور گیتا سینن کے ساتھ ایفل ٹاور اور ڈزنی لینڈ کے سیاحتی مقامات کی سیر کی۔
خیال رہے کہ اگلے برس کریتی کی نئی فلم آدی پروش ریلیز ہوگی جس میں وہ پرابھاس اور سیف علی خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔