جیو فلمز کی پیشکش ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں بھی نمائش کے لیے پیش کردی گئی۔
جدہ میں موجود شائقین نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ریاض میں نوجوان ٹک ٹاکرز نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر اردو زبان میں پیش کردیا۔
خیال رہے کہ جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کے بینر تلے تخلیق کی گئی شاہکار فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ 13 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنی۔
تاہم نہ صرف پاکستان بلکہ اب اس کی شہرت سرحدوں کے باہر بھی پہنچ چکی ہے، جہاں اسے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔