عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پہلی بار اپنی بیٹی مالتی کے ساتھ تفریحی دن گزارا جس کی ایک جھلک اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
پریانکا چوپڑا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی مالتی کے ساتھ قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔
انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر میں پریانکا چوپڑا کے ساتھ اُن کی بیسٹ فرینڈ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے گود میں اپنے بچے کو لیا ہوا ہے۔
تصویر میں پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کے چہرے کو سفید دل والے ایموجی سے چھپایا ہوا ہے۔
پریانکا چوپڑا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنی دوست کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہماری دوستی کو 22 سال ہو گئے اور اب ہم اپنے بچوں کے ساتھ ہیں‘۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں دوست سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے رواں سال جنوری میں سروگیسی کے ذریعے اپنی بیٹی کا استقبال کیا۔
پریانکا اور نک نے اپنی بیٹی کا نام ’مالتی میری چوپڑا جونس‘ رکھا۔