3
اسلام آباڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 55 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے ، اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔اضافے سے بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کااضافی بوجھ پڑے گا، اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔